آج ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کروں گا .صدرمیکرون
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہاہے کہ آج وہ ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کریں گے جس میں تہران کا جوہری پروگرام زیر بحث آئے گا اس سے قبل اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو کام کرنے نہیں دیا تو تہران پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں.
(جاری ہے)
فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرایرانی جوہری معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں اہم امور پر پیش رفت ہوئی ہے ایران کے ایٹمی انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے” سکائی نیوز“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جون میں امریکی حملوں میں ایران کی کچھ جوہری تنصیبات تباہ ہو گئی تھیں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دباﺅ اور اسرائیلی حملے کے خطرے باوجود ان تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا. محمد اسلامی کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی حملے میں تنصیبات کو نقصان پہنچنا فطری بات ہے لیکن جو چیز زیادہ اہم ہے وہ ہے سائنس، علم اور ٹیکنالوجی اور ایران میں جوہری صنعت کی تاریخ اور جڑیں بہت گہری ہیں. اقوام متحدہ میں امریکی صدر کے خطاب کے بعد ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پرتقریرمیں کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا تاہم تہران یورینیم کی افزودگی نہیں روکے گا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور یہ نقصان دہ بھی ہے کوئی بھی ملک خطرے کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا. آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دوسرا فریق اپنے وعدے توڑتا ہے دھمکیاں دیتا ہے اور موقع ملنے پر قتل کا ارتکاب بھی کر لیتا ہے ایسی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا خالص نقصان ہو گا. انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا نتیجہ ایران میں جوہری سرگرمیوں اور افزودگی کی بندش ہے ایران کے رہبر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راز مضبوط بننے میں ہے ہمیں مضبوط بننا چاہیے، فوجی طاقت ضروری ہے، سائنسی طاقت ضروری ہے، ریاستی اور ساختی طاقت ضروری ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب ہم مضبوط ہوں گے تو دوسری طرف سے ہمیں خطرہ نہیں ہوگا. ایرانی رہنما نے ملک کے اندر جوہری صنعت کی بندش اور افزودگی کا مطالبہ کرنے والے امریکی حکام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ایرانی عوام جو بھی ایسی بات کہے گا اسے تھپڑ ماریں گے ‘انہوں نے کہاکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں نہ ہی وہ ایسے ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایران کے انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔