ایشیا کپ سپر فور: بھارت کا سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 203 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی جاری میچ میں بھارت نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سنجو سیمسن 39، کپتان سوریا کمار یادو 12، شبھمن گِل 4 اور ہاردک پانڈیا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تلک ورما اور اکشر پٹیل نے بالترتیب 49 اور 21رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے چریتھ اسالانکا، مہیش ٹھیکشانا، دشمانتا چمیرا، ونندو ہسارنگا اور داسن شناکا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
بابر اعظم جلد بڑے اسکورز کریں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا اعتماد کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد بڑے اسکورز کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم تکنیکی طور پر نہایت مضبوط بیٹر ہیں اور ان کے کھیل میں کسی قسم کی کمی نہیں دیکھی گئی۔ بابر گیند کو درست انداز اور اچھی رفتار سے کھیل رہے ہیں، اگرچہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کا اسکور کم رہا لیکن یہ فارم عارضی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ایک بڑے اسکور کے قریب ہیں، ان کے کھیلنے کا انداز، شاٹس کا انتخاب اور گیپ میں اسٹروک کھیلنے کا طریقہ قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے دباؤ کی صورت میں بھی خود کو سنبھالا اور مثبت کرکٹ پیش کی، خاص طور پر اس وقت جب ٹیم نے ابتدائی وکٹیں جلد گنوا دی تھیں۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر کو اس بات کی زیادہ فکر نہیں کرنی چاہیے کہ ہر اننگز کو بڑے اسکور میں تبدیل کریں، بلکہ ان کی توجہ صرف اپنے بیٹنگ ردھم اور درست فیصلوں پر ہونی چاہیے۔ پہلے میچ میں گیند کی کم اونچائی نے انہیں نقصان پہنچایا جبکہ تیسرے میچ میں وہ بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوئے، تاہم وہ ایسی فارم میں ہیں کہ اگلی اننگز میں بڑے رنز کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 45 رنز بنائے، ان کی اوسط 15 اور اسٹرائیک ریٹ 78.94 رہا۔ پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو گھریلو میدان میں ون ڈے سیریز میں شکست دی۔
بابر اعظم آئندہ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے جو 11 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔