قرضہ واپس مانگنے پر مبینہ ملزم کا میاں بیوی پر گلی میں گھسیٹ کر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں قرضہ واپس مانگنے پر مبینہ ملزم نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں قرضہ واپس مانگنے پر مبینہ ملزم نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور گلی میں گھسیٹا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ سرور نامی شخص نے مکان کے عوض چار لاکھ لئے تھے، گھر تو نہیں دیا اپنا حق مانگنے پر کئی لوگوں کے سامنے تذلیل کی گئی۔میاں بیوی نے تھانہ شاہ لطیف کے پولیس کو بتایا کہ ہم غریب مزدور ہیں جو جمع پونجی تھی انہیں دی، تاہم جب پولیس واقعے کی جگہ پہنچی تو ملزم گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میاں بیوی
پڑھیں:
کراچی: کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم پر سائلین کا عدالتی احاطے میں تشدد
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیشی کے موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ اور عدالت آنے والے سائلین نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے جج کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم پر مزید 3 مقدمات درجآج احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر تشدد کیا جبکہ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا پیٹا جس سے ملزم کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کیخلاف 7 مقدمات درج ہیں۔