غیرملکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم افغان سرحد کے قریب سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے افغان سرحد کے قریب عراقی خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔
عراقی وزارت خارجہ کی درخواست پر این سی سی آئی اے پشاور سرکل نے اپر دیر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مصطفیٰ خان کو گرفتار کیا۔ ملزم سوشل میڈیا پر خواتین سے رابطہ کرتا، شادی کا جھانسہ دیتا اور پھر ویڈیو کالز کے دوران ان کی تصاویر اور اسکرین شاٹس حاصل کرکے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتا تھا۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
ملزم نے عراقی خاندان کے اکاؤنٹ ہیک کرکے نجی ڈیٹا حاصل کیا، ملزم نجی ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکیاں دیکر پیسے بٹورتا رہا، ملزم نے ایک بچی کےنام پر جعلی اکاؤنٹ بنا کرکچھ ڈیٹا پبلک بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق عراقی وزارتِ خارجہ نے اس معاملے پر ایک خصوصی مراسلہ ڈی جی این سی سی آئی اے کو ارسال کیا تھا، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ صطفیٰ خان کو جس علاقے سے گرفتار کیا گیا، وہ افغان سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہورمیں جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا جو اسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے تھے۔ فوٹیجز میں ملزمان کو لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ابتک ملزمان لاکھوں روپے موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں۔ ملزمان راجا اور بلال چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔