انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جب کہ گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں
ریلوے روڑ پشاور کے قریب2 موٹر سائیکل سوارں کے قبضے سے 8 کلو آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اُدھر حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب مسافر کے قبضے سے 4.
اسی طرح ڈسٹرکٹ قصور میں بارڈر ایریا کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.352 کلوگرام ہیروئن اور 6 ڑرون بیٹریاں برآمد کرلی گئیں۔ ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 97 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ زیرو پوائنٹ کراچی کے قریب 14.400 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔
تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کے قبضے سے کو گرفتار کے قریب
پڑھیں:
خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
خدیجہ شاہ—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی پارٹی میں شمولیت کی آفر قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے ایک مقدمے میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اشتہار شائع کر کے یکم دسمبر تک رپورٹ پیش کرے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ یکم دسمبر تک ملزمان پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔