ایس آئی یو کی کارروائی، 3 کروڑ روپے بھتا مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے دھوراجی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے تاجر سے بھتا طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان حیات، اسامہ خان اور عبدالغفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے بھتے کے لیے استعمال ہونے والاموبائل فون، سم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم عثمان نے 11 ستمبر کو کپڑے کے تاجرمحمد انشال کے دفتر ایک لفافہ بھجوایا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف آئی اے بلوچستان زون کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر بلوچستان زون میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان علی خان اور محمد تقی کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار 800 امریکی ڈالر، 21 لاکھ 10 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے اور ان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔