سکھر میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی علاج کیلیے کراچی منتقل، دو ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
سکھر کے علاقے روہڑی میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ اونٹ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر کے علاقے روہڑی میں تین حملہ آوروں کی جانب سے پانی پینے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے درندہ صفت ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے جانور پر ہونے والے ظلم کو "ناقابل برداشت" قرار دیتے ہوئے سکھر پولیس کو ہدایت کی کہ مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مثالی سزا دی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سکھر پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان میں سے دو کو کامیابی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم قربان بروہی کو آج سب سے پہلے بھی گرفتار کیا گیا، جب کہ پولیس نے دوسرے ملزم رسول بخش شیخ کو ایس ایچ او کندھارا کی جانب سے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا۔
پولیس تیسرے نامزد ملزم کا سراغ لگانے اور گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دریں اثناء زخمی اونٹ روہڑی میں ویٹرنری میں زیر علاج رہی جس کی نگرانی ضلع کونسل کے چیئرمین سید کمیل شاہ کر رہے ہیں جو پہلے ہی وزیر اعلیٰ سندھ کو تفصیلی رپورٹ پیش کر چکے ہیں۔
سندھ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جانور کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر تشدد زدہ اونٹنی سکھر سے کراچی کے شیلٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں اونٹنی کا نام سمی رکھا گیا ہے۔
شیلٹر انتظامیہ کے مطابق سُمی کی ٹانگ کچلی ہوئی جبکہ جبڑا ٹوٹا ہوا، زبان جلی اور جسم پر شدید زخم ہیں،۔ سُمی کھانے کے قابل نہیں، آئی وی فلوز لگائی جا رہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کو سُمی کے بہترین علاج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اونٹ کے مالک محمد امین نے جانور کو بچانے کے لیے فوری تعاون اور کوششوں پر سندھ حکومت، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور چیئرمین کمیل شاہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سندھ میں ایسی ظالمانہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی ہدایت پر
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر اونٹ کا علاج جاری
سکھر میں ٹانگ کاٹنے سے زخمی ہوئے اونٹ کو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر علاج کے لیے لے جایا جا رہا ہے—سوشل میڈیا ویڈیو گریبسکھر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس لینے کے بعد ان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے زخمی اونٹ کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں پر ظلم ناقابلِ برداشت ہے، جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمیل شاہ کی نگرانی میں روہڑی میں زخمی اونٹ کا علاج جاری ہے۔
سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر بے زبان اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو مزید علاج کے لیے زخمی اونٹ کو کراچی منتقل کیا جائے۔
زخمی اونٹ کے علاج پر اس کے مالک محمد امین نے سندھ حکومت کے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ضلعی چیئرمین، مختارِکار اور دیگر حکام موقع پر پہنچے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کمیل شاہ کے مشکور ہیں۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کمیل شاہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو رپورٹ بھی پیش کر دی جس کے مطابق روہڑی میں جانوروں کے اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم اونٹ کا علاج کر رہی ہے۔
سید کمیل شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اونٹ کا علاج کراچی میں کروایا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کچھ لوگ اونٹ کو کلہاڑیوں سے زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے جس پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔