ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی نظر ہے .ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل قراردیدیا۔یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورے پر خطاب میں کہی۔جہاں انہوں نے علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ان کا کہناتھاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے ہر دور میں ملک کے دفاع کی ذمہ داری پوری کی ہے۔انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس آپریشن نے پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کیا اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بڑھایا ہے۔جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ طلبہ کو قومی ذمہ داریوں کا شعور دینا وقت کی ضرورت ہے۔طلبہ نے اس موقع پر مختلف مسائل پر سوالات کیے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے گفتگو کی ۔طلبہ نے فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نشست نے ان کے شکوک و شبہات دور کیے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈرز کی پریس کانفرنس

پریس کانفرنس سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ایسی قانون سازی جس میں اپوزیشن، عوام یا صوبائی نمائندوں کو اعتماد میں نہ لیا جائے، وہ کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔ آج سے ہم قوم کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، اس ترمیم کیخلاف پوری قوم کو کھڑا ہونا پڑے گا، تمام وکلا برادری کو سامنے آنا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محمود خان اچکزئی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا 1973ء کا آئین پاکستانی تاریخ کی ایک متفقہ دستاویز تھا، جو قومی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے منظور ہوا، مگر افسوس ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت تاریخی قومی روایات پامال کر دی ہیں، جن پر یہ آئین قائم تھا، آئین کو متنازع بنانا ایک سنگین جرم ہے، دباؤ، دھمکیوں اور زبردستی کے ذریعے ترامیم منظور کرانا پارلیمانی وقار کی توہین ہے، ایسی قانون سازی جس میں اپوزیشن، عوام یا صوبائی نمائندوں کو اعتماد میں نہ لیا جائے، وہ کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔ آج سے ہم قوم کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، اس ترمیم کیخلاف پوری قوم کو کھڑا ہونا پڑے گا، تمام وکلا برادری کو سامنے آنا ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • SSUکا دہشت گردی کی سے نمٹنے کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن
  • جے ایس او محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک تحریک اور مشن کے طور پر کام کرے، علامہ ساجد نقوی
  • پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کرسکے: سینیٹر علی ظفر
  • ٹریڈ یونینز اور طلبہ سیاست کے خاتمے نے ملک کوسیاسی بانجھ بنا دیا ‘اسامہ رضی
  • یوم اقبال پر بدین میں شاندار تعلیمی وادبی تقریب کا انعقاد
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈرز کی پریس کانفرنس
  • مسلمان متحد نہ ہوئے تو سب کو غزہ اور کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • حزب اللہ لبنان کسی نئی جنگ کے لیے پوری طرح تیار
  • لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کو پوری قوم کا سلام عقیدت
  • آئی آر ایس پشاور اور سراپا کا باہمی تعاون کا معاہدہ