Nawaiwaqt:
2025-09-27@13:34:19 GMT

26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی شاندار کامیابیاں

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی شاندار کامیابیاں

 ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیک ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان، ایس آئی ایف سی اور ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں آئی ٹی سی این ایشیا کی جدت، نیٹ ورکنگ اور کامیاب کاروباری معاہدے تاریخی کامیابی ثابت ہوئے۔ ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش ، معاشی نتائج اور سرمایہ کاروں کے لیے جامع پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ریکارڈ 62 ہزار سے زائد شرکاء شامل ہوئے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 650 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں اور سرمایہ کاری کے مشتر کہ منصوبے طے پائے اور گزشتہ سال کی کامیابیوں کی بنیاد پر حالیہ معاہدوں کا آئی ٹی برآمدات کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف دیا گیا۔ آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں 700 سے زائد کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس نے پاکستانی مصنوعات کی شاندار نمائش کی۔ 25 ممالک کے وفود کی شمولیت سے اعلیٰ سطحی B2B میچ میکنگ اور اسٹریٹجک مکالمے ہوئے۔ دفاعی شعبے کی اہمیت کے پیش نظر ایکسپو میں سرمایہ کاروں کی توجہ جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی پر مرکوز رہی۔ ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے پاکستان، ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا باب رقم کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار ٹک ٹاک کی ملکیت سنبھال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی صدر شی جن پنگ نے منظوری کے معاملے میں شاندار کردار ادا کیا۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج غزہ پر بات چیت بہت اچھی رہی، مسلم ممالک کے رہنماں سے غزہ پر بہت اچھے مذاکرات ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے، ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی شاندار ملاقات ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
  • ایشیا ء کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
  • یَنگو گروپ نے اپنا سپر ایپ آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں پیش کی
  • ایشیاء کپ 2025 کے فائنل سے پہلے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا بڑا بیان
  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے
  • آئی ٹی سی این ایشیا 2025ء؛ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز
  • کھلاڑیوں کی فائٹ پر فخر ہونا چاہیے، شاندار میچ جیتا ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
  • ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا