data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی: ٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور فائنل میں پہنچنے کیلئے امید کو زندہ رکھا۔

پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل تھیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ رہے۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔کامندو مینڈس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی تھی۔ایسے میں کامندو مینڈس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پاتھن نسنکا 8، کوشل مینڈس صفر، پریرا 15، آسالنکا 20، ہاسارنکا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کرونارتنے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 5 کھلاڑی 80رنز کے مجوعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

صاحبزادہ فرحان 24، فخر زمان 17، صائم ایوب 2 ، کپتان سلمان علی آغا 5 رنز اور محمد حارث 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں محمد نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور پاکستان کو اہم جیت دلوا کر فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھی۔

محمد نواز نے 38 اور حسین طلعت نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلوادی۔

سپر4 مرحلے کی ٹاپ 2 ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ہر ٹیم کو 3 میچز کھیلنے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبرپر ہے جبکہ پاکستان 2 میچز میں ایک میں کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بنگلادیش ایک میچ کھیل کر کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا مسلسل 2 میچز ہار کر آخری پوزیشن پر ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان نے سری لنکا

پڑھیں:

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

اہم مقابلے سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن میں تسلسل کی کمی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ صائم ایوب، حسن نواز اور کپتان آغا سلمان کی فارم تاحال غیر یقینی ہے، جس نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی مضبوط اور فارم میں موجود بیٹنگ لائن اپ کے خلاف پاکستانی بولرز کو سخت امتحان درپیش ہوگا۔

#WATCH | Asia Cup 2025 Super 4 | Team Pakistan arrives at Dubai International Cricket Stadium for their match against India. pic.twitter.com/HZ5j7vHqWJ

— ANI (@ANI) September 21, 2025

دبئی میں ہونے والا یہ سنسنی خیز مقابلہ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اس بار میدان مارنے اور گروپ مرحلے میں بھارت سے ہوئی شکست کا بدلہ چکانے کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، تاہم اس دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھی متنازع ہو گئے تھے، جب انہوں نے پاکستانی کپتان کو بتایا کہ آج ٹاس کے موقع پر اور بعد میں ٹیمیں آپس میں ہاتھ نہیں ملائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی سے احتجاج کیا، جس پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کرلی تھی، تاہم آج وہی ایک بار پر اس میچ کے دوران ریفری ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایشیا کپ پاکستان بھارت ٹاکرا روایتی حریف سپر فور مرحلہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
  • ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف
  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے
  • ایشیا کپ کے سپر فورمرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے
  • ایشیا کپ T20، پاکستان کا مقابلہ آج سری لنکا سے ہوگا
  • سری لنکا سے شکست کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات باقی
  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارتی کپتان کی ڈھٹائی، پھر ہاتھ نہ ملایا، پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست
  • ایشیا کپ سپر فو مرحلہ: بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ