ایشیا کپ کے سپر فورمرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، جہاں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہو جائے گا۔
دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی، دونوں ٹیمیں سپر فور میں ایک ایک میچ ہار چکی ہیں، اس لیے آج کا مقابلہ فائنل کے امکانات کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔
ٹورنامنٹ کے اس اہم میچ سے قبل ٹیم مینجمنٹ نے ایک تبدیلی پر غور کیا ہے، امکان ہے کہ حسین طلعت کی جگہ نوجوان بیٹر حسن نواز کو ٹیم میں شامل کیا جائے، جبکہ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر ہی انحصار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مجموعی طور پر 23 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان کو 13 اور سری لنکا کو 10 میں کامیابی ملی، تاہم آخری پانچ مقابلوں میں سری لنکا نے برتری حاصل کی ہے۔
ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فور کے مرحلے اور فائنل میں مدمقابل آئی تھیں، جہاں دونوں میچوں میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی، اس سے قبل 2019 میں بھی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میچ سے قبل پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف میچ ان کے لیے انتہائی اہم ہے اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اگلے دونوں میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی جائے۔
پاکستان ٹیم 25 ستمبر کو اپنا تیسرا میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، جبکہ سپر فور مرحلے سے کوالیفائی کرنے والی دو نمایاں ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے انیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور سری لنکا سپر فور مرحلے کے سپر فور ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان
مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے 8 ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان نیازی کریں گے۔پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں عمان، بھارت اے اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے کو رکھا گیا ہے۔مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اتوار 16 نومبر کو بھارت اے کے مدمقابل آئیں گے۔شاہینز کا آخری گروپ میچ 18 نومبر کو یو اے ای سے ہو گا، دونوں گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 21 نومبر کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو ہو گا۔قومی سکواڈ میں محمد عرفان خان نیازی (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔