Daily Sub News:
2025-09-24@20:19:55 GMT

ایٹم بم بنانے کی کبھی کوشش کی اور نہ کریں گے، ایرانی صدر

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

ایٹم بم بنانے کی کبھی کوشش کی اور نہ کریں گے، ایرانی صدر

ایٹم بم بنانے کی کبھی کوشش کی اور نہ کریں گے، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز

نیویارک (سب نیوز )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے اپنے ملک اور خطے کے دیگر ممالک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے پچھلے دو برسوں میں غزہ میں نسل کشی، لبنان میں گھروں کی تباہی اور خودمختاری و علاقائی سالمیت کی بار بار خلاف ورزی دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے شام میں انفرا اسٹرکچر کی تباہی، یمن کے عوام پر حملے، ماں کی گود میں بچوں کو زبردستی بھوکا رکھنا اور ایران کے سائنس دانوں کی شہادت دیکھی۔ایرانی صدر نے جون میں اسرائیل اور امریکا کی طرف سے ایران پر کیے گئے حملوں پر بات کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کے بنیادی ترین اصولوں کی کھلی خلاف ورزی میں وحشیانہ جارحیت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب ہم سفارتی مذاکرات کے راستے پر گامزن تھے انہوں نے اقوام عالم سے سوال کیا کہ کیا آپ خود اپنے لیے ایسے اقدامات کو برداشت کریں گے؟

مسعود پزشکیان نے یورپی ممالک کی ان کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جن کے تحت ایران کے ایٹمی پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ لگانے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے گزشتہ ماہ سلامتی کونسل میں ووٹ دیا تھا کہ ایران نے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت اس کے ایٹمی پروگرام پر قدغنیں لگائی گئی تھیں۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایسا کر کے انہوں نے نیک نیتی کو ایک طرف رکھ دیا، انہوں نے قانونی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کی۔

انہوں نے امریکا کے جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) سے نکلنے اور یورپ کی خلاف ورزیوں اور کمزوری کے جواب میں ایران کے قانونی اقدامات کو بڑے جرم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔مسعود پزشکیان نے ایران کے دیرینہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہمیں اس اسمبلی کے سامنے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے کبھی ایٹمی بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم بارہا یہ ثابت کر چکی ہے کہ وہ جارحین کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ملک ایمان کی طاقت اور قومی یکجہتی پر انحصار کرتے ہوئے سربلند کھڑا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاویدکو گرفتار کرلیا نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاویدکو گرفتار کرلیا انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ؛ غزہ میں امن فوج کیلیے 20 ہزار سے زائد اہلکار بھیجنے کا اعلان چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر سپریم کورٹ کے ہر ریٹائر جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کیلئے دیے جائیں گے:وزات داخلہ کے احکامات جاری وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نطرثانی کرے، بیرسٹر سیف آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط، مذاکرات کل شروع ہوں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسعود پزشکیان نے بم بنانے کی ایرانی صدر نے کہا کہ کی اور نہ کہ ایران انہوں نے ایران کے

پڑھیں:

چین کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ آلو کی نئی قسم بنانے کی کوشش کتنی کامیاب ہوئی؟

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں قائم ایک تحقیقی مرکز میں ماہرینِ حیاتیات نے آلو کی ایک ایسی قسم تیار کی ہے جو مستقبل کے بڑھتے درجہ حرارت کی پیشگوئیوں کے مطابق ماحول میں تیار کی گئی تاہم اس کا نتیجہ تشویشناک نکلا اور آلو عام سائز سے آدھے رہ گئے۔

تحقیق میں 7 آلو حاصل ہوئے جن میں سے ایک محض 136 گرام کا نکلا جو چین میں عام آلو کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آلو کی ابتدا ٹماٹر سے ہوئی، نئی تحقیق میں آلو کے ارتقا سے متعلق حیران کن انکشافات

چین دنیا میں سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ فصل غذائی تحفظ کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے لیکن آلو زیادہ درجہ حرارت کے لیے نہایت حساس ہیں۔

انٹرنیشنل پوٹیٹو سینٹر بیجنگ کے محقق لی جی پنگ اور ان کی ٹیم نے 3 سالہ منصوبے کے تحت درجہ حرارت میں 3 ڈگری سیلسیس اضافے کی صورت میں آلو پر اثرات کا مطالعہ کیا۔ نتائج کے مطابق اگرچہ آلو کی بڑھوتری 10 دن پہلے شروع ہوئی لیکن پیداوار نصف سے زیادہ کم ہوگئی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ پالیسیوں کے تحت صدی کے اختتام تک درجہ حرارت 3.1 ڈگری بڑھ سکتا ہے جس سے آلو کی فصلیں شدید متاثر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی یوم ماحولیات: پلاسٹک آلودگی سے زمین، سمندر اور انسان سب خطرے میں

اندرونِ منگولیا میں بارشوں اور بیماریوں نے کاشتکاروں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے جبکہ بیج پیدا کرنے والی کمپنیاں ایرونک (ہوا میں فصل اگانے والے) نظام اپنا رہی ہیں تاکہ زیادہ پیداوار اور بیماریوں سے مزاحم اقسام تیار کی جاسکیں۔

لی جی پنگ نے خبردار کیا کہ اگر ہم نے حل نہ نکالا تو کسانوں کی آمدنی کم ہوگی اور غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آلو چین درجہ حرارت فصل گرمی موسمیاتی تبدیلی

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدرکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
  • ایران پر امریکا اسرائیل حملہ خطے میں امن پر کاری وار تھا، صدر مسعود پیزشکیان
  • آج ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کروں گا .صدرمیکرون
  • بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم
  • جو ججز عاصم لأ کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، انہیں نہ تو تاریخ اور نہ ہی یہ قوم کبھی معاف کرے گی
  • ایرانی پارلیمنٹ کے 71 سخت گیر اراکین کا ایٹم بم بنانے اور دفاعی حکمتِ عملی پر نظرثانی کا مطالبہ
  • استعمار اور ایٹم بم کی تاریخ
  • چین کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ آلو کی نئی قسم بنانے کی کوشش کتنی کامیاب ہوئی؟