شوبز میں ہم جنس پرستی کس شہر میں زیادہ ہے؟ میمونہ قدوس کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور وہاں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ کراچی میں بھی یہ سب کچھ ہوتا ہے، مگر لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں، جب کہ ایسے کام خفیہ محفلوں تک محدود رہنے چاہئیں۔
میمونہ قدوس نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور مختلف شہروں کے لوگوں کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ گند پایا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔ ان کے بقول لاہور کے افراد کے پاس لاکھوں روپے بھی نہیں ہوتے لیکن باتیں کروڑوں روپے کی کرتے ہیں اور وہ دوسروں پر برتری جتانے کے عادی ہیں۔
اس کے برعکس میمونہ قدوس کے مطابق کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں، یہاں تک کہ پروفیشنل ازم نے انسانیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا مطلب کے بغیر کوئی تعلق قائم نہیں ہوتا، حتیٰ کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی وہ ڈیل طے کرتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ کراچی میں لڑکی کو یہ آفر دی جاتی ہے کہ اگر وہ گرل فرینڈ بنے تو بدلے میں کیا کچھ ملے گا، ورنہ بات ختم۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے جنسی تعلق) کا رواج بھی موجود ہے اور یہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی اس کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت صرف خواتین کی نہیں بلکہ مرد بھی ہراسانی اور استحصال کا سامنا کرتے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں سرجری کے بارے میں بتایا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے دل کے والو کی تبدیلی کے لیے سرجری کرائی ہے، میں ایک ہفتہ اسپتال میں رہا اس دوران دو دن آئی سی یو میں گزارے۔
بریڈ ہیڈن کا کہنا ہے کہ سرجنز اور ان کی ٹیم نے غیر معمولی کام کیا ہے، اب سب کچھ بہتر جا رہا ہے، جب دل کی سرجری ہو تو پھر آپ کو کچھ وقت احتیاط سے گزارنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 6 ہفتے گھر پر گزارے لیکن کچھ نہ کرنے کا فائدہ نہیں ہوا، اب مجھے کام کرنا ہے تاکہ بتاؤں کہ سرجری کامیاب ہے۔
واضح رہے کہ 47 سالہ بریڈ ہیڈن کچھ عرصے سے منظر سے غائب تھے۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ، 126 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔
Post Views: 1