ایشیا کپ: پاک بھارت فائنل، کپتانوں کا ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ ہوگا یا نہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔
کسی بھی میگا ایونٹ میں فائنل سے پہلے دونوں ممالک کی ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کرواتے ہیں۔
تاہم میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم کل میچ سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے گروپ اور سپر فور مرحلے کے میچز میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کے خلاف فائنل ہوا تو فتح یقینی ہے، ایشیا کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں : شاہین آفریدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں، البتہ بعض اوقات ایسی پچز ملتی ہیں جہاں بیٹرز کو فائدہ ہوتا ہے، وکٹیں حاصل کرنا اور جارحانہ انداز میں بولنگ کرنا ہمارا ہدف ہے، تاہم دبئی کی کنڈیشنز میں فاسٹ بولرز کو زیادہ سوئنگ نہیں ملتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اچھی وکٹ ملنے پر بیٹرز کے پاس کھل کر کھیلنے کا موقع ہوتا ہے۔ ہماری توجہ اس بات پر ہے کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے اس کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا جائے، میرا مقصد اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ میں سو فیصد دینا اور ٹیم کا مورال بلند رکھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ حالیہ میچز میں بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، تاہم مجموعی طور پر کئی فتوحات ٹیم کے حصے میں آئیں۔
قومی فاسٹ باؤلر نے نواز اور حسین طلعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا، جبکہ حارث اور صائم بھی شاندار صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی ہیں۔