سیلاب کے معاشی اثرات آئی ایم ایف جائزے کا حصہ بنائے جائیں: وزیراعظم کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو فنڈ کے جاری معاشی جائزے میں شامل کیا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہتے ہوئے فنڈ کی بروقت معاونت کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے پورے کرنے میں پیشرفت کر رہا ہے تاہم سیلاب سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر کرسٹالینا جارجیوا نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ نقصانات کے تخمینے اور بحالی کے مؤثر اقدامات نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے میکرواکنامک پالیسیوں پر عملدرآمد کے عزم کو بھی سراہا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدم موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔