پاکستان سے برطانیہ کیلیے براہ راست فضائی آپریشن کی راہ ہموار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی باضابطہ منظوری مل گئی۔
پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔
پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔
گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا اور نہ صرف مسافر بلکہ کارگو بھی لے کر جائے گا۔
گزشتہ روز ہی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سیکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔
بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹس پی آئی اے کے فضائی آپریشنز اور سیفٹی پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔
سی ای او پی آئی اے کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزارت دفاع اور سول ایوایشن کی سرپرستی اور دیگر منسلک اداروں کے تعاون پر خصوصی شکریہ کیا گیا۔
سی ای او پی آئی اے نے پی آئی اے کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے 5 سال ثابت قدمی سے متعدد آڈٹس کا سامنا کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے پی آئی اے
پڑھیں:
کندھکوٹ،پولیس کامغوی اہلکار کی بازیابی کیلیے گرینڈ آپریشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ پولیس کا مغوی اہلکار کی بازیابی کے لیے گرینڈ آپریشن، 3 ڈاکو ہلاک، 6 ڈاکو زخمی، جرائم پیشہ افراد کی پولیس کو دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل، ڈاکوؤں کا ہر حال میں خاتمہ کیا جائے گا۔ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود قمبرانی لاڑو چوکی سے مسلح افراد نے پولیس اہلکار فضل الرحمن کھوسو کو گزشتہ روز دن دہاڑے اغوا کر لیا تھا جس کی باحفاظت بازیابی کیلئے ایس ایس پی کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو کی سربراہی میں بی سیکشن تھانہ کی حدود اور درانی مہر تھانہ کی حدود میں بھیو، جاگیرانی اور بھلکانی گینگز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا جس میں پولیس ترجمان کے مطابق 3 ڈاکو ہلاک اور6 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت بدنام اور حکومتی انعام آفتہ ڈاکو صحبت جاگیرانی، شفیق ڈاہانی اور شاہد بھیو کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا گھیراؤ تنگ کر دیا ہے ڈاکو ہمارے نشانے پر ہیں امن میں خلل ڈالنے والے ڈاکوؤں کو معاف نہیں کیا جائے گا ڈاکوؤں کا آخری انجام گولی ہے پولیس نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے تین ڈاکوؤں کو مارا ہے ہلاک ہونے والے ڈاکو صحبت جاگیرانی پر 29 مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں جبکہ شفیق ڈاہانی کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں مزید کرمنل ریکارڈ کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب ڈاکو کی ایس ایس پی کو دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ڈاکو پی پی ایل گیس فیلڈ کو اڑانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔