Islam Times:
2025-09-23@23:32:59 GMT

وائیٹ ہاوس کی جانب سے رشوت خور افسر کی حمایت کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

وائیٹ ہاوس کی جانب سے رشوت خور افسر کی حمایت کا اعلان

ٹام ہومن غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری ایبیگیل جیکسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہومن محض ایک قانون نافذ کرنے والا افسر اور ایک سرکاری ملازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ کے بارڈر سیکیورٹی اہلکار ٹام ہومن کی جانب سے رشوت ستانی کے انکشاف کے بعد وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ ہومن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ انصاف کی رشوت خوری کی خفیہ تفتیش کے دوران، وائٹ ہاؤس کے بارڈر سیکیورٹی کے شعبہ سربراہ ٹام ہومن نے گزشتہ سال ایف بی آئی کے ایک خفیہ ایجنٹ سے 50000 ڈالر کا بیگ قبول کیا، ایک منصوبے کے تحت ہومن نے ٹرمپ کی کابینہ میں شامل ہونے پر رقم کے عوض امیگریشن سے متعلق سرکاری معاہدوں کا وعدہ کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہومن نے ایسی رشوت قبول نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس اور صدر ٹرمپ ہومن کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا، ایف بی آئی کے ایجنٹوں اور تفتیش کاروں کو ہومن کی طرف سے غیر قانونی سرگرمی یا مجرمانہ غلطی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران، جس میں ٹام ہومن کو بار بار نشانہ بنایا گیا، الزام لگایا گیا کہ اس نے نئی آنے والی ٹرمپ انتظامیہ میں ٹھیکوں کے عوض رشوت لی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی اور آپریشن میں ہومن کو ریکارڈ کیا گیا، جس میں اس نے ایک چین ریسٹورنٹ میں ایک ایف بی آئی ایجنٹ سے 50,000 ڈالر کا بیگ وصول کیا تھا۔ لیکن ہومن نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں کیا، مجھے خوشی ہے کہ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوئی غیر قانونی سرگرمی یا مجرمانہ سرگرمی نہیں تھی۔

ٹام ہومن غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا ہے کہ ہومن کوئی معاہدہ کرنے میں ملوث نہیں تھا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری ایبیگیل جیکسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہومن محض ایک قانون نافذ کرنے والا افسر اور ایک سرکاری ملازم ہے، جس نے صدر کی جانب سے سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔

ہومن صدر براک اوباما کے دور میں یو ایس امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ میں ایک اہلکار اور ٹرمپ کے پہلے دور میں ایجنسی کے قائم مقام ڈائریکٹر تھے۔ ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران، اس نے ایک مشاورتی فرم چلائی جس نے کمپنیوں کو امیگریشن سے متعلق حکومتی معاہدے جیتنے میں مدد کی۔ امریکی صدارتی انتخاب جیتنے سے پہلے، ٹرمپ نے امریکی سرزمین پر تارکین وطن کے لیے بڑے پیمانے پر ملک بدری کا منصوبہ شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور یہ پالیسی 20 جنوری سے نافذ العمل ہے۔

انہوں نے امیگریشن افسران کو غیر مجرمانہ تارکین وطن کو گرفتار کرنے کی اجازت دینے والے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں، اور دیگر وفاقی ایجنسیوں کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ اس کوشش میں امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی مدد کریں۔ غیر قانونی امیگریشن سے لڑنا بھی ٹرمپ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے بارہا تارکین وطن کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام بائیڈن کے دور صدارت میں غیر قانونی امیگریشن میں غیر معمولی اضافے کے بعد امریکہ میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ٹرمپ انتظامیہ تارکین وطن ایف بی آئی وائٹ ہاؤس ٹام ہومن ہومن نے کہ ہومن ہومن کی نے ایک

پڑھیں:

متعددممالک کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے، وائٹ ہاوس

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا چین کے ساتھ ٹک ٹاک ڈیل کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ
  • امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی ٹل گئی، ٹرمپ کا چین کے ساتھ ڈیل کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ
  • متعددممالک کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے، وائٹ ہاوس
  • اقوام متحدہ اجلاس میں ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں ایک اہم تقریر کرینگے، ترجمان وائٹ ہاؤس
  • سعودی عرب اور جی سی سی کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
  • ٹرمپ کے علاوہ دنیا میں ہمارا کوئی مددگار نہیں، صیہونی میڈیا
  • پوپ کی جانب سے غزہ کے ساتھ کیتھولک چرچ کی یکجہتی کا اعلان
  • ٹک ٹاک کا امریکی آپریشن امریکیوں کے کنٹرول میں ہوگا، وائٹ ہاؤس