اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں ٹرمپ کے چٹکلے؛ شرکا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں ایک دھواں دھار تقریر کی وہیں ان کے چٹکلوں نے بھی سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا آغاز ایک ٹیکنیکل خرابی کے ساتھ ہوا جس نے ایک دلچسپ تنقید اور مزاحیہ جملوں کو جنم دیا۔
تقریر کے آغاز میں ہی امریکی صدر ٹرمپ نے محسوس کیا کہ پرومپٹر کام نہیں کر رہا۔ تقریباً پندرہ سیکنڈ انتظار کے بعد انہوں نے اپنی خاموشی پر خود کہا کہ کیوں کہ پرومپٹر کام نہیں کر رہا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ بھی کہا کہ جو بھی اس آلے کو چلانے والا ہے، وہ بہت بڑے مسئلے میں ہے۔
جس پر اقوام متحدہ کے کمرۂ اجلاس میں ایک نہایت سنجیدہ تقریب میں شریک عالمی رہنما اور سفارت کار ہنس پڑے۔
صدر ٹرمپ نے یہ نشاندہی بھی کی کہ اقوام متحدہ کی عمارت کا ایک escalator اچانک چلنا بند ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ اور فرسٹ لیڈی ملانیا ٹرمپ کو تھوڑا مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسکیلیٹر اور پرومپٹر ان خرابیوں کو جواز بنا کر اقوام متحدہ کو ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے بس ایک خراب escalator اور خراب teleprompter ملا ہے لیکن بغیر پرومپٹر کے بات کرنا اچھا ہے کیونکہ اب میں آپ سے دل سے بات کرسکتا ہوں۔
اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ جو کنسٹرکشن بزنس سے تعلق رکھتے ہیں، نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت مجھ تعمیر کروائی جاتی تو کہیں زیادہ بہتر ہوتی اور اس میں یہ مسائل نہ آتے۔
جس پر ایک بار پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے شرکا ہنس پڑے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے نیویارک پہنچ گئے
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیشن میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ: فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے، 6 نکاتی عملی روڈمیپ پیش
نیویارک پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور مشن کے دیگر سینیئر حکام نے کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کا نیویارک میں مصروف شیڈول ہوگا۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
وہ وزیراعظم کے ساتھ مختلف اہم اجلاسوں میں شریک ہوں گے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی وزارتی و اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ درجن سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اقوام متحدہ پاکستانی سفیر جنرل اسمبلی رضوان سعید شیخ شہبازشریف عاصم افتخار احمد مستقل مندوب نیویارک وزیر خارجہ وزیراعظم