نیویارک: فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے فرانسیسی صدر پیدل سفر پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جاتے ہوئے راستے میں پولیس نے روک لیا جس پر انھیں پیدل ہی جانا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا قافلہ اپنے ملک کے مشن دفتر کی جانب بڑھ رہا تھا۔
نیویارک پولیس نے فرانسیسی صدر سے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ فی الحال سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کے لیے حفاظتی طور پر بند کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ سر، معاف کیجیے، ابھی سب کچھ بند ہے، صدر ٹرمپ کا موٹرکیڈ آنے ہی والا ہے،آپ کو کچھ دیر رکنا ہوگا۔جس پر فرانسیسی صدر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے سڑک پر کھڑے کھڑے اپنا فون نکالا اور صدر ٹرمپ کو کال کر کے کہا کہ اندازہ لگائیں، میں سڑک پر انتظار کر رہا ہوں کیونکہ سب کچھ آپ کے لیے بند ہے۔
اس کے چند منٹ بعد ہی سڑک کو پیدل چلنے والوں کے لیے کھول دیا گیا لیکن گاڑیوں کو پھر بھی جانے نہیں دیا گیا۔ جس کی وجہ سے صدر ایمانوئل میکرون پیدل چلتے ہوئے فرانس کے سفارتی مشن کی طرف چلے گئے۔ یاد رہے کہ اس واقعے سے قبل ہی ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایمانوئل میکرون
پڑھیں:
میئر نیویارک ظہران ممدانی کی تقریر میں رمیز راجہ کا حوالہ، ویڈیو وائرل
ظہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کا حوالہ دیا۔ انہوں ںے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کو رمیز راجہ کے الفاظ میں، دشمن کے جبڑوں سے شکست چھین لینے کی صلاحیت کا اندازہ ہو جائے گا۔
سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے ظہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت بہت مبارک ہو جناب ممدانی اور تبصرے کے شوقین ہونے کا شکریہ۔ آپ نے سیدھے بلے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔
Many congratulations Mr Mamdani And thank you for being a commentary enthusiast !You played with a straight bat and exposed the ones who “were not playing cricket” so proud of you ! #zohranfornyc pic.twitter.com/1U6syTLCe7
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 5, 2025
واضح رہے کہ امریکا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک نیویارک کے میئر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے ظہران ممدانی نہ صرف شہر کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں بلکہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر میئر بھی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ رمیز راجہ ظہران ممدانی نیو یارک