بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی برین گین ہیں، بھارت کی دوغلی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا، بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں، بیرون ملک پاکستانی برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے وابستہ ہے اور ناگہانی آفات میں یہ طبقہ ہمیشہ سب سے پہلے وطن کے لیے لبیک کہتا ہے۔
فیلڈ مارشل نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو وشوا گرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی ٹرانس نیشنل دہشت گرد سرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث ہے، اس کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ اور کلبھوشن یادیو جیسے واقعات ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کو پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے معصوم شہریوں کو شہید کیا اور خطے کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر پہنچا دیا۔ پاکستان نے اس کا بھرپور اور پرعزم جواب دیا اور وسیع تر تنازع کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے، جسے قائداعظم نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف آخری فصیل ہے اور دہشت گردوں کے لیے کوئی ہمدردی نہیں، انہیں پوری قوت سے انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔
سید عاصم منیر نے سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طاقتور ذریعہ ہے مگر ملک دشمن عناصر اسے افراتفری پھیلانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔امریکا کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ محض ڈیڑھ ماہ میں ان کا دوسرا دورہ پاک-امریکہ تعلقات میں نئی جہت کی علامت ہے۔ ممکنہ تجارتی معاہدے سے بھاری سرمایہ کاری کی توقع ہے جبکہ امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی اور عسکری کامیابیاں اللہ تعالی کی رحمت، قوم کی اجتماعی کوشش، سیاسی قیادت کی بصیرت اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہیں۔فیلڈ مارشل کا مزید کہنا تھا کہ اب سوال یہ نہیں کہ اگر ہم اٹھیں گے بلکہ یہ ہے کہ کتنی جلدی اور کتنی قوت سے ہم اٹھیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے،عرفان صدیقی جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے،عرفان صدیقی سائبر حملوں میں کاروباری نظام جام ہونے کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے خبردار کردیا نئی انڈسٹریل پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے پر پھوٹ، وزیر خزانہ نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کی دھمکی دیدی یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھارت کی کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :