بھارتی شہر حیدرآباد میں پولیس نے ایک جعلی آئی وی ایف اور سروگیسی کلینک سے بچوں کی خرید و فروخت کا انکشاف کیا ہے، جہاں لڑکی 3.5 لاکھ اور لڑکا 4.5 لاکھ روپے میں بیچا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چین: ’لیبوبو‘ گڑیا نہ ملنے پر بچے نے رشتے داروں کا لاکھوں یوآن کا نقصان کردیا

پولیس کے مطابق یہ فراڈ پچھلے 15 سال سے چل رہا تھا اور بچوں کو ایسے جوڑوں کو دیا جاتا تھا جن کا ان سے کوئی حیاتیاتی تعلق نہیں تھا۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یونیورسل سرشٹی فرٹیلٹی سینٹر اور اس کے دیگر مراکز جعلی سروگیسی کا ڈراما رچاتے، جوڑوں سے 30 سے 40 لاکھ روپے تک وصول کرتے، اور پھر ایجنٹوں کے ذریعے غریب یا مجبور والدین سے بچے خرید کر ان جوڑوں کے حوالے کر دیتے۔

ڈی این اے رپورٹس بھی جعلی بنائی جاتی تھیں تاکہ جوڑوں کو یقین ہو کہ بچہ ان کا اپنا ہے۔

اب تک 25 افراد جن میں 4 ڈاکٹر، لیبارٹری ٹیکنیشنز، مینیجرز، ایجنٹ اور بچوں کے حیاتیاتی والدین شامل ہیں، گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

کلینک کی مالک ڈاکٹر نامراتا کے خلاف ماضی میں بھی دھوکا دہی اور بچوں کی خرید و فروخت کے کئی مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

حکومتِ تلنگانہ نے ریاست کے تمام فرٹیلٹی مراکز کی جانچ کا حکم دے دیا ہے، جب کہ پولیس نے عوام کو غیر قانونی سروگیسی اور دھوکے باز طبی اداروں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی وی ایف بھارت تلنگانہ حیدرآباد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی وی ایف بھارت تلنگانہ

پڑھیں:

  نام لیکربتاؤں کا کہ کون کون پرتگال میں جائیدادیں خرید رہا ہے؟ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کے احتساب کے حوالے سے سخت تنقید کی اور کہا کہ پچھلے 78 سال میں اس طبقے کا کوئی احتساب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے کبھی سوچا ہے کہ بیوروکریٹس کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟
پرتگال میں جائیدادوں کی خریداری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لیے یہ بات نئی نہیں تھی، اور نہ ہی انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ اس معاملے پر اتنا شور مچے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب جب رولا پڑ چکا ہے، تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور میں ان کے نام بھی بتاؤں گا جو وہاں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پرتگالمیں جائیدادیں خریدنے والے افراد کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں جس شخص نے جائیدادیں خریدنے کا انتظام کیا، اُس نے ان کی تصاویر بھی لی ہوئی ہیں۔ وزیر دفاع نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔
اپنی ذاتی رہائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ ان کے پاس 2 کمروں کا فلیٹ ہے، جس میں وہ پچھلے 25 سال سے رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سرکاری گاڑی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی “بابو” (سرکاری افسر) ان کے محلے میں رہتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بیوروکریسی کو وہ تمام قوانین اور قاعدے اختیار کرنا چاہئیں جو پارلیمنٹیرینز پر لاگو ہوتے ہیں، تاکہ عوام کے ساتھ شفافیت اور انصاف قائم ہو سکے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ انہیں پتا چلا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) سیالکوٹ کو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر شکایت درست ہوئی تو متعلقہ افسر کو سزا ملے گی، اور اگر شکایت غلط ثابت ہوئی تو جس نے شکایت کی، اسے سزا ملے گی۔
خواجہ آصف نے اپنی استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی عمل کا حصہ ہیں۔
خواجہ آصف نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں مری میں مشاورت کی گئی تھی اور نواز شریف کی قیادت میںحتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں فیصلے نواز شریف ہی کریں گے کیونکہ وہ میرا قائد اور لیڈر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی آئندہ  قیادت پر انہیں پورا یقین ہے، اور وہ اپنی بیٹی کے لیے جتنی دعائیں کرتے ہیں، اتنی ہی دعائیں وہ مریم نواز کے لیے بھی کرتے ہیں۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا: جعلی کرنسی کی فیکٹری سے ایک کروڑ سے زائد جعلی نوٹ برآمد
  • رولا پڑ گیا‘ نام لیکر بتاؤں گا کون پرتگال میں جائیدادیں خرید رہا: خواجہ آصف
  • کراچی، لیاری میں ڈاکٹر لعل قتل کیس کا مقدمہ درج، رقم کے تنازع پر قتل کیے جانے کا انکشاف
  • علی ریاض ملک کی 405کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال فروخت
  • مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟
  •   نام لیکربتاؤں کا کہ کون کون پرتگال میں جائیدادیں خرید رہا ہے؟ خواجہ آصف
  • کراچی، بھائی بہن کو ڈمپر سے کچلنے والے ڈرائیور کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف
  • بھارتی دارالحکومت کے نواح میں ایک جعلی تھانے کا انکشاف
  • پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، بیرسٹر سیف