پاک بھارت فائنل میچ ، ٹکٹوں کی فروخت پر دلچسپ آفر
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پاک بھارت فائنل سے قبل اہم خبرآگئی، ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت 28 ستمبر بروز اتوار کو مد مقابل ہونگے۔میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کیلئے دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین بے تاب ہیں اور بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ پلاٹینم لسٹ کی ویب سائٹ پر ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں مل رہی ہے جبکہ ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتظمین کی جانب سے ایک ایک پروموشن اسکیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت شائقین 3 پریمیم ٹکٹ 2 کی قیمت میں حاصل کر سکتے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، بچھڑے کا گوشت دنبے، بکرے کے نام پر فروخت کرنے والا منظم گروہ گرفتار
کراچی:تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت “چھوٹے گوشت” یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران 7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد ہوئے اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان طویل عرصے سے شہریوں کو دھوکا دیے رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان بڑے جانور کا گوشت بطور چھوٹا گوشت مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث دیگر افراد اور ہوٹل مالکان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
کینٹ پولیس کے مطابق ملزم پشاور کے معروف ہوٹلوں کو چھوٹے گوشت کے نام پر گوشت فروخت کرتا تھا تاھم ضلعی انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔