City 42:
2025-08-12@19:54:31 GMT

پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

سٹی42: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور نورین خان اپنے  کارکنوں کے ساتھ   تاحال موجود  ہیں۔ 

پولیس نے داہگل ناکہ پر پہلے کئی کارکنوں  کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق  موقع سے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا گیا تھا۔ 

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بعد میں پولیس نے  علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے  پہلے سے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو قیدی وین سے  نکال کر چھوڑ دیا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کو حراست میں پولیس نے

پڑھیں:

راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا

علیمہ خان اور نورین نیازی—فائل فوٹو

راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ 

پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو وین میں لے کر چکری انٹرچینج روانہ ہو گئی۔ تاہم پولیس نے حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کردیا۔

علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس موقع پر دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔

علیمہ خان کا کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے وکلاء کے ہمراہ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا و دیگر وکلاء بھی علیمہ خان کے ساتھ موجود تھے۔

علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میڈیا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ چاہیں تو رات 12 بجے بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرا سکتے ہیں، مجھے 3 ماہ سے جبکہ دیگر بہنوں کو 6 ہفتوں سے ملاقات کرانے نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آئے تھے، ہمیں جیل سے دور روکا گیا، میں نے ضمانت نہیں کرائی ہے، حراست میں لینا ہے تو لے لیں، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم انصاف کے لیے کہاں جائیں؟ موجودہ حکومت کو اپنا ڈر ہے، یہ بانیٔ پی ٹی آئی کو تنہا کرنا چاہتے ہیں، ہم جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے کیونکہ ملاقات کرنے نہیں دی جاتی، اگر ملاقات کرنے نہیں دی گئی تو ہم آج یہیں بیٹھے رہیں گے۔

بعد میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے تھے اور دھرنے کے باعث اڈیالہ روڈ کو کلیئر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی تھی، تاہم علیمہ خان اپنی بہن نورین نیازی کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر موجود تھیں۔

پولیس حکام نے علیمہ خان اور نورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی تاہم انہوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان اور نورین نیازی کو  اڈیالہ جیل کے قریب تحویل میں لے کر چکری  انٹرچینج پر چھوڑ  دیا
  • پنڈی پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے سے تحویل میں لے لیا
  • علیمہ خان اور نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، پولیس نے حراست میں لے لیا
  • راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا
  • راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا
  • علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا
  • آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا: اسد قیصر
  • پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
  • پاکستان تحریک انصاف ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئی