مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب دستی بم سے حملہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ نامعلوم افراد دستی بم پھنک کرفرارہوگئے،دستی بم کمپلیکس کےقریب باغیچہ میں پھینکاگیا،پولیس کےمطابق دستی بم حملےمیں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس سےقبل بلوچستان کےشہرسبی میں گرلزکالج کےقریب سنیپ چیکنگ کرنےوالے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سےحملہ ہوا ہے،نامعلوم افراد کےحملےمیں اے ایس آئی زخمی ہوگیا،جنہیں ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیاگیا،زخمی پولیس آفیسرکی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دستی بم
پڑھیں:
اسلام آباد جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، وکلاء اور سائلین زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے، دھماکا کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وکلاء اور سائلین زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کچہری کے قریب گاڑی میں سلینڈر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ سلینڈر دھماکے کے باعث ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے، دھماکا کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔