کراچی؛ اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کراچی:
مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اے ٹی ایم مشین
پڑھیں:
کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
گروہ لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ کیلئے بھتہ وصول کرتا تھا اور مختلف گوداموں، تاجروں اور دکانداروں سے رقم بٹورتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں معاذ، عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال، کریم اور بلال شامل ہیں۔ ملزمان سے نقلی پستول، چوری شدہ موٹرسائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد کی گئی ہیں، یہ گروہ لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ کیلئے بھتہ وصول کرتا تھا اور مختلف گوداموں، تاجروں اور دکانداروں سے رقم بٹورتا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کریم اور بلال نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں بھی کی ہیں، ملزمان شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے نقلی پستول استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ہمراہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔