قنبر علی خان ، پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف تابڑ توڑ کا رروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش، روپوش وجرائم پیشہ اور جْواری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت وارہ وگن روڈ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم وقار حسین سولنگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ اور سکندر علی کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیں کلو گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر طفیل احمد احمدانی بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ نزد قنبرانی بائی پاس سے کارروائی میں تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ کے کیس میں مطلوب ملزم صدام مگسی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ میروخان انسپکٹر علی حسن مغیری بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ طلاع پر وارہ پل قنبر روڈ سے کارروائی میں تھانہ میروخان کے چوری کیس میں روپوش ملزم ندیم چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ چوتھی کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ سب انسپکٹر صدر الدین گوپانگ بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر ٹانوری شاخ پل سے کارروائی میں منشیات فروش ملزم امداد علی بروہی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے (1050) گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ پانچویں کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر نعیم اختر ابڑو بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر نصیرآباد بائی پاس نزد فوڈ گدام سے کارروائی میں منشیات فروش ملزم صابر حسین پھلپوٹو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے (615) گرام چرس اور آفیم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ چھٹی کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر نصیرآباد وارہ روڈ نزد لغاری واہ سے کارروائی میں منشیات فروش ملزم مظفر علی پتوجو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے (650) گرام چرس اور آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ قنبر پولیس کا کارروائی کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو آکاش سولنگی زخمی حالت میں گرفتار۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کے قبضے سے پستول بمع میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت آکاش ولد مختار احمد سولنگی سکنہ گائوں ڈنگل ماچھی تحصیل وارہ ضلع قنبر شہدادکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو ضلع قنبر شہدادکوٹ میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایکٹو کرمنل ہے۔ جبکہ قنبر پولیس کی ایک اور زبردست کارروائی چوری شدہ وچھینی ہوئی ایک وین، کیش رقم، دو موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ڈکیتی وارادت میں ملوث ملزم گرفتار مقدمہ درج۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے برا مد کرکے مقدمہ درج زخمی حالت میں گرفتار منشیات فروش ملزم ایس ایچ او تھانہ سے کارروائی میں کرلیا ہے
پڑھیں:
چیچہ وطنی،غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی، ملزم فرار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گاؤں 175،نائن ایل میں مسماة فوزیہ بی بی کی شادی 10سال قبل ملزم منور حسین کیساتھ ہوئی جن کے ہاں اس عرصہ میں تین بیٹے پیدا ہوئے، تاہم میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہنے لگا اور ملزم اپنی بیوی پر تشدد بھی کرنے لگا،وقوعہ کے روز بھی ملزم نے تلخ کلامی کے بعد اپنی بیوی پر تشد دکے بعد گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور نعش چادر میں لپیٹ کر کچھ ہی فاصلے پر چارے کی فصل میں پھینک دی اور فرار ہوگیا۔پولیس نے کھیتوں سے مقتولہ کی نعش برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم تاحال ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔\378