ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے ماہر اہلکاروں نے مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے پہنے ہوئے جوتوں کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جوتوں کے تلووں میں چھپائی گئی 688 گرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے ماہر اہلکاروں نے مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے پہنے ہوئے جوتوں کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ پر جوتوں کے تلوؤں سے 485 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی اور مزید تلاشی کے دوران بیگ میں رکھی ایک جوڑی چپلوں سے 203 گرام ہیروئن پاؤڈر بھی برآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف نے مجموعی طور پر 688 گرام منشیات پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت ابتدائی تفتیش کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اے ایس ایف کے دوران

پڑھیں:

الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان مصر روانہ 

 لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس، پکاپکایا کھانا، کوکنگ آئل، آٹا، چاول، ڈبہ بند فروٹ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی خاندانوں کے لیے100 ٹن امدادی سامان کی 34ویں کھیپ نجی کارگو ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے مصر روانہ کر دی گئی، لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس،پکاپکایا کھانا، کوکنگ آئل، آٹا، چاول، ڈبہ بند فروٹ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر الخدمت فائونڈیشن پاکستان اور سول ایوی ایشن کی انتظامیہ موجود تھی۔  
 

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد ایئرپورٹ: روس جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار
  • شاہراہ فیصل پر کارروائی، جعلی پولیس لائٹ لگی گاڑی سے منشیات برآمد
  • ڈپٹی کمشنر ملیر کی کارروائی، رائس ملز  سے ذخیرہ کی گئیں گندم کی بوریاں برآمد، ملز سیل
  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار
  • ڈسپلن کی خلاف ورزی، جامعہ پنجاب کی 37 طلبہ کیخلاف کارروائی
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کو علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی سے روک دیا 
  • باکو سے بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان مصر روانہ