راولپنڈی: جائیداد کے تنازع پر باپ اور 2 بہنوں کو قتل، بھانجے کو شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں بھائی محمد علی نے اپنی بہن انجم زارا کو تیز دھار آلے سے قتل اور سالار نامی شیر خوار بھانجے کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں اپنے والد 70 سالہ محمود حسین اور بہن 32 سالہ شبنم زارا کو قتل کرکے راولپنڈی پہنچا تھا۔
پولیس کے مطابق واردات جائیداد کا تنازع اور غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ہے، جہاں ملزم نے اپنے والد سے بہنوں کے حصہ کی مانگ کی تھی مگر والد نے انکار کیا تھا۔ مقتولہ انجم زارا نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور اس کا ایک 3 سالہ بیٹا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیگاری دوہرا قتل: شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد، گل جان بی بی رہا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے موقع پر پہنچنے اور رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس نے دونوں علاقوں میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمی شیر خوار بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور کہا کہ ملزم کو مضبوط شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ پولیس تمام زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حقائق جلد سامنے آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ روڈ اسلام آباد انجم زارا تھانہ شہزاد ٹاؤن راولپنڈی سالار نامی شیر خوار سید خالد ہمدانی شبنم زارا محمد علی محمود حسین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ روڈ اسلام آباد تھانہ شہزاد ٹاؤن راولپنڈی سالار نامی شیر خوار سید خالد ہمدانی محمد علی
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ