راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا، قاتل بھائی 2 بہنوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، والد کی جانب سے بیٹوں کی جائیداد بیٹے کے نام کرنے سے انکار کرنے پر قاتل نے والد اور بہنوں کو قتل کر ڈالا، راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ، ملزم کیخلاف 2 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور پنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے 6 ماہ کے بھانجے کو ذبح کردیا جس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔(جاری ہے)
ملزم محمد علی نے پہلے ترامڑی چوک اسلام آباد میں اپنے باپ 70 سالہ محمود حسین اور چھوٹی بہن 32 سالہ بہن شبنم زارا کو قتل کیا بعد میں راولپنڈی عرفان آباد میں اڈیالہ روڈ آیا اور دوسری بہن 35 سالہ انجم زارا کو قتل اور تین ماہ کے بھانجے سالار کو زخمی کردیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل چھری برآمد کرلی۔ ملزم کو رنج تھا کہ بہن نے پسند کی شادی کیوں کی، مقتولہ 35 سالہ انجم زارا نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کا تین ماہ کا بچہ ہے، ایک ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ جائیداد کا ہے۔ اڈیالہ روڈ جائے وقوع پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ میں ملوث شخص کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تین افراد کے قتل کی سنگین واردات کے دو مقدمات درج ہوں گے، پہلا مقدمہ اسلام آباد کے تھانے شہزاد ٹاؤن میں درج ہوگا جس میں دو افراد قتل ہوئے، دوسرا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں درج ہوگا جس میں ماں قتل اور شدید بیٹا زخمی ہوا۔ راولپنڈی پولیس کی ابتدائی تقتیش کے مطابق قتل جائیداد کے تنازعہ پر ہوئے، ملزم محمد علی اپنے مقتول باپ سے بہنوں کا بھی حصہ ڈیمانڈ کررہا تھا، مقتول باپ بضد تھا کہ وہ دونوں بیٹیوں کے نام جائیداد کرے گا، واردات کی دوسری وجہ غیرت کے نام پر قتل ہوسکتا ہے، اصل حقائق مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بڑی بہن کو قتل کرنے کے بعد بہنوئی کے انتظار میں گھر میں بیٹھا رہا، اہل علاقہ نے مقتولہ کے شوہر کو گھر جانے سے روکے رکھا اتنے میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنی بہن کو قتل اور بھانجے کو شدید زخمی کیا، ملزم اسلام آباد میں بھی اپنے والد اور ایک بہن کو قتل کر کے آیا ہے۔ ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا۔ موقع سے شواہد حاصل کیے جارہے ہیں، زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے راولپنڈی میں بہن کو قتل کر پسند کی شادی کے مطابق ملزم کو قتل کی بچے کو ماہ کے کو ذبح
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔
لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا، وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کیلئے جا رہے تھے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹر لعل گارڈن کے رہائشی تھے اور عرصہ دراز سے کلا کوٹ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع کلینک چلا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق قتل کے مقام سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے تین خول ملے جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے،ابتدائی طور پر مقتول کی کسی سے ذاتی رنجش بھی سامنے نہیں آئی، پولیس نے بھتے کی عدم ادائیگی سمیت دیگر پہلؤوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔