راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ، ملزم کیخلاف 2 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور پنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے 6 ماہ کے بھانجے کو ذبح کردیا جس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ ملزم محمد علی نے پہلے ترامڑی چوک اسلام آباد میں اپنے باپ 70 سالہ محمود حسین اور چھوٹی بہن 32 سالہ بہن شبنم زارا کو قتل کیا بعد میں راولپنڈی عرفان آباد میں اڈیالہ روڈ آیا اور دوسری بہن 35 سالہ انجم زارا کو قتل اور تین ماہ کے بھانجے سالار کو زخمی کردیا۔(جاری ہے)
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل چھری برآمد کرلی۔ ملزم کو رنج تھا کہ بہن نے پسند کی شادی کیوں کی، مقتولہ 35 سالہ انجم زارا نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کا تین ماہ کا بچہ ہے، ایک ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ جائیداد کا ہے۔ اڈیالہ روڈ جائے وقوع پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ میں ملوث شخص کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تین افراد کے قتل کی سنگین واردات کے دو مقدمات درج ہوں گے، پہلا مقدمہ اسلام آباد کے تھانے شہزاد ٹاؤن میں درج ہوگا جس میں دو افراد قتل ہوئے، دوسرا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں درج ہوگا جس میں ماں قتل اور شدید بیٹا زخمی ہوا۔ راولپنڈی پولیس کی ابتدائی تقتیش کے مطابق قتل جائیداد کے تنازعہ پر ہوئے، ملزم محمد علی اپنے مقتول باپ سے بہنوں کا بھی حصہ ڈیمانڈ کررہا تھا، مقتول باپ بضد تھا کہ وہ دونوں بیٹیوں کے نام جائیداد کرے گا، واردات کی دوسری وجہ غیرت کے نام پر قتل ہوسکتا ہے، اصل حقائق مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بڑی بہن کو قتل کرنے کے بعد بہنوئی کے انتظار میں گھر میں بیٹھا رہا، اہل علاقہ نے مقتولہ کے شوہر کو گھر جانے سے روکے رکھا اتنے میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنی بہن کو قتل اور بھانجے کو شدید زخمی کیا، ملزم اسلام آباد میں بھی اپنے والد اور ایک بہن کو قتل کر کے آیا ہے۔ ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا۔ موقع سے شواہد حاصل کیے جارہے ہیں، زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بہن کو قتل کر دوسری بہن کو پسند کی شادی کے مطابق ملزم کو قتل کی
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔