راولپنڈی، ملزم نے 2 بہنوں اور والد کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
علامتی فوٹو
راولپنڈی میں ایک اندوہناک واقعے میں ملزم نے اپنی 2 بہنوں اور والد کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اڈیالہ روڈ پر اپنی بہن کو قتل کیا اور پھر اسلام آباد کے علاقے عرفان آباد میں اپنے والد اور چھوٹی بہن کو مار ڈالا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے شیر خوار بھانجے کو بھی تیز دھار آلے سے زخمی کیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا ،3 افراد کے قتل کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، طارق روڈ کے شاپنگ پلازہ پر کسٹم حکام کا چھاپہ، دکانداروں کی ہوائی فائرنگ
کراچی:شہر قائد میں طارق روڈ کی معروف معمار شاپنگ مال میں کسٹم حکام کی جانب سے اسمگل شدہ کپڑوں کی برآمدگی کے لیے چھاپہ مارا گیا۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران دکانداروں نے ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلادیا، جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
کارروائی کے دوران پولیس اور سندھ رینجرز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جنہوں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔