کراچی؛ اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی:
مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے ٹی ایم مشین
پڑھیں:
لاہور: گلی میں کھڑی لڑکی کو ہراساں اور تنگ کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور کی اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلی میں کھڑی لڑکی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا، اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔