بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈرائیور کے اندھے قتل معہ ڈکیتی کا معمہ حل ہو گیا اور ملوث 3 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد کر کے مقتول کے بچوں کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل معہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ۔

27 اپریل 2025 کی رات ملزمان واردات کی نیت سے لاری اڈا بوریوالا سے وہاڑی جانے کے لیے سواریاں بن کر ساجد محمود کی گاڑی میں بیٹھے۔ ملزمان نے 515 ای بی کے قریب گاڑی چھینی اور مذاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور ساجد محمود کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے واقعہ کا فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ،ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے مقدمہ کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا محمد زبیر سندھو اور سب انسپکٹراحمد کامران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی،سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر قتل میں ملوث تین ملزمان کو ٹریس کیا۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے فیصل آباد،اوکاڑہ،جڑانوالہ،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں لگاتار ایک ماہ ریڈ کئے اور آخر کار کامیابی حاصل کی۔ پولیس کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شہزاد سمیت عثمان مصطفی اور حسن کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد جوڈیشل کر دیا گیا، ڈی پی او وہاڑی محمد افضل اور ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا عمران ٹیپو نے ایک تقریب کے دوران برآمد ہونے والی گاڑی مقتول ڈرائیور کے بچوں کے حوالے کر دی۔

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے انعام اور سی سی تھری سرٹیفکیٹس کا اعلان بھی کیا۔\378.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈرائیور کے تھانہ صدر ڈی پی او

پڑھیں:

ایف آئی اے ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری

گرفتار ملزمان میں محمد ایوب،محمد وقاص اور اظہر حسین شامل ہیں، چھاپہ مار کارروائیاں رنگین پور ملتان، میں واقع شاپ پر کی گئی، گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیرقانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاون، احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ایوب، محمد وقاص اور اظہر حسین شامل ہیں، چھاپہ مار کارروائیاں رنگین پور ملتان، میں واقع شاپ پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیرقانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، رجسٹرز، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھتا خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان گرفتار
  • کراچی ، پی ٹی آئی کنونشن ناکام، پولیس نے درجنوں کارکن گرفتار کرلئے
  • کراچی، بچھڑے کا گوشت دنبے، بکرے کے نام پر فروخت کرنے والا منظم گروہ گرفتار
  • اسلام آباد، جی الیون سیکٹر سے سرکاری افسر کی گاڑی چوری
  • بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان گرفتار
  • کراچی؛ اے این پی عہدیدارسمیع اللہ باجوڑی دوران تلاوت فائرنگ سےقتل
  • کراچی؛ اے این پی عہدیدار کو تلاوت قرآن کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
  • ایف آئی اے ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری
  • کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار