ہلاکتوں پہ گہرا دکھ، 15 روز میں ڈمپرز پر کیمرے اور لائسنس نہ ہوئے تو سخت کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوامی نارائن داس مندر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پیش آنے والے ایک ڈمپر حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوئے، جس پر انہیں گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، تاہم اس کے بعد 7 ڈمپر گاڑیاں جلانا درست عمل نہیں۔
مزید پڑھیں: گورنر سندھ کا ڈمپرز حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دی کہ آئندہ 15 روز کے اندر تمام ڈمپرز میں کیمرے نصب کیے جائیں اور اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ ڈرائیور لائسنس یافتہ ہوں، بصورت دیگر سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ غلط ڈرائیونگ کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور سندھ حکومت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
7 ڈمپر گاڑیاں ٹرانسپورٹرز سوامی نارائن داس مندر سید مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 7 ڈمپر گاڑیاں ٹرانسپورٹرز سوامی نارائن داس مندر سید مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ
پڑھیں:
اسلام آباد والے ہوشیار! اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتاری کیساتھ گاڑی بھی بند ہوگی
اسلام آباد میں اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر ناصرف گرفتاری ہو گی بلکہ گاڑی بھی ضبط ہوگی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بھی بند ہو گی۔
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری یکم اکتوبر سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں جبکہ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد عوام کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا، ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت 11 خدمت مراکز پر بھی دی گئی ہے، خدمت مراکز کے اوقات کار شام 6 سے بڑھا کر 9 بجے تک کر دیے ہیں۔
Post Views: 1