Islam Times:
2025-09-27@08:00:13 GMT

امر پریت سنگھ کا بیان فیس سیونگ کی کوشش ہے، شرجیل میمن

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

امر پریت سنگھ کا بیان فیس سیونگ کی کوشش ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر پر 9 مئی جیسے احتجاج کی کال دی، بانی چاہتے ہیں ملک میں زیادہ سے زیادہ بے چینی پھیلائیں، عوام اب بانی کیلئے ملک کے خلاف چلنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی کی 9 مئی کے بعد دوبارہ کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کا بیان فیس سیونگ کی کوشش ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارتی حکومت اور بھارتی فوج جھوٹے بیانات کا سہارا لے رہی ہے، بدترین شکست کے بعد بھارتی راہنما عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر پر 9 مئی جیسے احتجاج کی کال دی، بانی چاہتے ہیں ملک میں زیادہ سے زیادہ بے چینی پھیلائیں، عوام اب بانی کیلئے ملک کے خلاف چلنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی کی 9 مئی کے بعد دوبارہ کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جشن آزادی پر کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، 13 اگست کو نیشنل سٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرجیل میمن کہا کہ

پڑھیں:

جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے: گورنر خیبرپختونخوا

—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔

گورنر کے پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں نے قربانی دی ہے، وزیر اعلیٰ کو خود پتہ نہیں کیا چل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل
  • جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
  • لاہور آئیں آپ کو دکھاتے ہیں پنجاب میں کیا ہو رہا ہے، عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن کو دعوت
  • بلاول بھٹو زرداری کی کسان دوست پالیسی پورے پاکستان کیلئے ریلیف ثابت ہوگی، شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کرتی: شرجیل میمن
  • قدرتی آفات اور بحرانوں پر سیاست کرنا ایک گری ہوئی حرکت ہے، وزیر اطلاعات شرجیل میمن
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بلاول سے متعلق بیان نامناسب ہے، شرجیل میمن
  • سبسڈی دینے پر ہم پر تنقید کی گئی: شرجیل میمن
  • جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے: گورنر خیبرپختونخوا
  • سندھ موٹر وہیکل رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، شرجیل میمن نے عوام کو خبردار کر دیا