فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اوورسیز پاکستانی وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پر جوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘ ہیں، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی تارکین وطن سب سے پہلے لبیک کی کال دیتے ہیں، پاکستان کی خوش حالی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے وابستہ ہے، تارکین وطن کی پاکستان سے وابستگی کھلی حقیقت ہے۔فلیڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بھارت نے خود کو ’وشوا گرو‘ بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے ، عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں، بھارتی ایجنسی ’را‘ کی دہشت گرد سرگرمیوں سے پوری دنیا کو تشویشں ہے،کینڈا میں سکھ رہنما کا قتل پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی موجودہ مثالیں ہیں۔سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت نے بہانہ بنا کر پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ، بھارت نے جارحیت سے معصوم شہریوں کو شہید کیا،پاکستان نے بھارت کی دوغلی پالیسی کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غلطی کی وجہ سے تصادم بہت بڑی غلطی ہو گی، بھارت کی جارحیت نے پورے خطے کو خطرناک جنگ کے دہانے پر کھڑا کیا،ٹرمپ کا مشکور ہوں جس کی اسٹریٹجک لیڈر شب نے صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں جنگوں کورکوایا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے رہیں گے، مقبوصہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان امن کا خواہاں اور بھارت خطے میں عدم استحکام پر بضد ہے۔سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا جب کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت کئی دہشت گرد گروہ شرپسند سرگرمیوں میں ملوث ہے، ہمیں دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا طاقتور ذریعہ ابلاع بن چکا ہے، ہمارے دشمن سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں اور اس کے ذریعے افراتفری پھیلاتے ہیں ،جب کہ غزہ میں جاری نسل کشی بدترین المیہ ہے۔فیلڈ مارشل کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل کی سوچ ، تعلقات اور ترجیحات مختلف ہیں جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے، آئیے ہم اپنے آباؤ اجداد کی میراث کو نئے جذبے سے آ گے بڑھائیں، امریکہ میں یہ میرا دوسرا دورہ ہے جو پاک امریکہ تعلقات کی نئی جہت کی علامت ہے ، ان دوروں کا مقصد تعمیری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فیلڈ مارشل ملک کیلئے انعام، کاروباری برادری کی مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں: گورنر پنجاب 

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے  کراچی میں امریکن بزنس کونسل  کے زیر اہتمام فوکسڈ گروپ ڈسکشن کے حوالے سے  اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر امریکن بزنس کونسل (ABC) اکرم ولی محمد، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)عاصم سعید خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)  تشنہ پٹیل وائس پریذیڈنٹ (ABC) اور یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمین (Charles Goodman) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ بزنس کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اگر انڈیا اور چائنہ سے مقابکہ کرنا ہے تو انرجی کے حوالے سے قیمتیں مزید کم کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلیں گے تو چیزیں مزید بہتر ہوں گی۔ اْنہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے لیے انعام ہیں۔ خاص کر بزنس کے حوالے سے ان کی پوری کوشش ہے کہ بزنس مین کی مشکلات کو حل کیا جائے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم اقبال کے موقع پرکہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کیا اور ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ دریں اثناء گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے قاری عبدالمنان ناصر معلم مسجد الحرام مکہ مکرمہ نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران قاری عبدالمنان ناصر نے پاکستان میں خادم الحرمین کے ذریعے قرآن کی تعلیم عام کا اعادہ کیا تاکہ آپؐ کا ہر امتی قرآن مجید پڑھنا سیکھ جائے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کے لئے بڑی سعادت اور فخر کی بات ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل ملک کیلئے انعام، کاروباری برادری کی مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں: گورنر پنجاب 
  • 27 ویں آئینی ترمیم: ججز ٹرانسفر میں ایگزیکٹو اختیارات کم، فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات برقرار رہے گا
  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی
  • وفاقی کابینہ اجلاس طلب، 27ویں ترمیم کی منظوری کا امکان
  • فیلڈ مارشل نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، دنیا ہماری بات سن رہی ہے: مریم نواز
  • امریکا بھارت دفاعی معاہدے سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا
  • افغانستان کی جانب سے چمن بارڈ ر پر سرحدی خلاف ورزی ، فورسزنے جارحیت کا موثر جواب دیا ، وزیر اطلاعات
  • برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • ستائیسویں ترمیم، آئینی بینچ کی جگہ 9رکنی عدالت، ججز کی مدت 70سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز