راشد منہاس روڈ پر ٹمپر کے نیچے کچل کر بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے  فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے پیر کی الصبح فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر گبول ٹاؤن، یوسف پلازہ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور یوسف پلازہ تھانے منتقل کر دیا۔

حراست میں لیے جانے والوں کے والدین، رشتے دار اور دوست احباب تھانے پہنچ گئے تاہم ان کو تھانوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور تھانوں کے گیٹ بند کر دیے گئے۔

واضح رہے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے بہن بھائی کے کچل کر جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی تھی۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر پولیس افسران نے ڈمپرز کو آگ لگانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے خصوصاً جائے حادثے کے قریبی رہائشی عمارت صغیر سینٹر کے مکینوں کی مبینہ گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس نے حراست میں لیے جانے والے کسی شخص کی تصدیق نہیں کی۔

دو روز قبل فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا تھا، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے تھے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار