کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد 7 ڈمپر نذر آتش کرنے پر 2 مقدمات درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر حادثے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے واقعے کے 2 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے حادثے کے بعد بہن بھائی کے جاں اور والد کے زخمی ہونے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔
پولیس کے مطاق مقدمات میر عالم خان اور داؤد جان کی مدعیت میں تھانہ یوسف پلازہ اور فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 160 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
قبل ازیں سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے بتایا تھا کہ ڈمپر جلانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ترک وزیر داخلہ کی وزیراعظم، محسن نقوی سے ملاقاتیں: دہشت گردی، انسانی سمگلنگ کیخلاف ورکنگ گروپ پر اتفاق
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی و منشیات، پولیس کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں پاک ترک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں سہولت کاری پر ترکیہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے سرکاری دورے پر آمد پر جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے ملاقات میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کیلئے تہنیتی پیغام دیا۔ وزیراعظم نے اہم امور پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے پر ترکیہ کی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ترک وزیر داخلہ نے اپنی اور ترک وفد کی بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترک صدر ایردوان کی جانب سے وزیراعظم کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس کے اشتراک اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی ہمراہ پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کو سلامی پیش کی۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہداء پر حاضری دی، یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ کیا۔ دونوں وزراء داخلہ نے ون ٹو ون وفود کی سطح پر ملاقات کی انسداد دہشتگردی منشیات انسانی سمگلنگ، بارڈر سکیورٹی سائبر کرائمز کوسٹ گارڈ پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون مزید فعال کرنے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ گروپ ہر سال چار مرتبہ ملاقات کرے گا۔ دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی ترکیہ سے الگ نہیں ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت فٹ بال سمیت تمام کھیلوں میں نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین فٹ بال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے حکومت کے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی، وزیر اعظم نے پاکستان میں فٹ بال کی ترقی، اسے خطے میں فٹ بال کے کھیل کے حوالے سے ایک اہم مرکز اور ایک خودمختار و میرٹ پر مبنی فٹ بال فیڈریشن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے اپنی بے مثال میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اے ایف سی کے تعاون کا اعادہ کیا۔