کراچی؛ سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا سہولت کار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی:
ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کی گئی اور اس دوران سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ساؤتھ پولیس کی جانب سے سہولت کار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گرفتار ملزم واردات کے بعد عمران آفریدی کو گاڑی میں لے کر فرار ہوا تھا، گرفتار ملزم حسن مرکزی ملزم عمران آفریدی کو خیبرپختونخوا لے کر فرار ہوا تھا۔
گرفتار ملزم کو جلد کراچی منتقل کرکے تفتیش کی جائے گی اور سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سینیئر وکیل سہولت کار
پڑھیں:
راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور
راولپنڈی:ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 17 کروڑ روپے کے بزنس فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور کرلی۔
تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم ین جن فو کو 20 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا جس پر بزنس کے لین دین میں 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ لین دین کے حوالے سے کوئی چیک یا اشٹام پیپر موجود نہیں، صرف زبانی الزام کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔
جسٹس صداقت علی خان نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔