سائٹ سپر ہائی وے میںغیر قانونی تیل فروخت کرنے والے عناصر سے 80 ہزار سے 1 لاکھ روپے ہفتہ وصول کیا جانے لگا
پولیس کا طے شدہ ہفتہ تمام ڈپو سے عمران نامی شخص وصول کرکے پہنچاتا ہے،علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
( رپورٹ: افتخار چوہدری )ضلع شرقی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی مبینہ سرپرستی میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل غیرقانونی طریقے سے سرعام فروخت ہونے لگا، گنجان آباد علاقوں میں قائم ائل ڈپو بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، پولیس کی جانب سے غیر قانونی تیل فروخت کرنے والے عناصر سے 80 ہزار سے 1 لاکھ روپے ہفتہ وصول کیا جانے لگا۔ روزنامہ جرآت کی رپورٹ کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس اسٹیشن کی چوکی نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کی حدود میں 7 مختلف مقامات پر ایرانی تیل کے غیرقانونی ڈپو قائم کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق پولیس کا طے شدہ ہفتہ تمام ڈپو سے عمران نامی شخص وصول کرکے پولیس کو پہنچاتا ہے، ایرانی تیل سستا ملنے کے باعث تمام مال بردار اور مسافر گاڑیوں کے لیے ان ڈپو سے تیل خریداجاتا ہے، وزارت داخلہ کی پابندی کے باوجود ڈیزل اور پٹرول غیر محفوظ طریقے سے چھوٹی ٹینکیوں میں بھر کرشہر کے مختلف رہائشی علاقوں کی دوکانوں پر بوتلوں کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے، جو کے انتہائی خطرناک عمل ہے، کھلے تیل کی وجہ سے متعدد بار شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حادثات رونما ہوچکے ہیں، انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر کی گنجان آباد علاقوں میں ڈیزل اور پیٹرول فٹ پاتھ پر کھلے عام فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ایرانی ڈیزل کی فروخت پر پابندی کے باوجود پولیس کاروائی کرنے کے بجائے ہفتہ مقرر کر کے حصہ وصول کر رہی ہے۔اس سے پہلے بھی ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی سبزی منڈی چوکی انچارج کو معطل کر دیا گیا تھا۔علاقہ مکینوں نے وزیر داخلہ سے ملوث پولیس اہلکاروں پر کاروأئی کا مطالبہ کیا ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا