راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت کسی قسم کے اجتماع یا لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فوری گرفتاری اور دفعہ 144 کیخلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا، اس دوران کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا ریلی کے انعقاد اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجتماع اسلام اباد پی ٹی آئی دفعہ 144 راولپنڈی رہائی عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پی ٹی ا ئی راولپنڈی رہائی کے لیے
پڑھیں:
اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فوری گرفتاری ہو گی۔