7 اگست کو ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس/ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔
نیلامی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس II، پلاٹ نمبر 7-D، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دارالحکومت میں 12 قسم کی سرگرمیوں پر پابندی، دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع
سٹی 42 : اسلام آباد میں جلسے جلوسوں، وال چاکنگ اور اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر پابندیاں، انتظامیہ نے دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع کر دی ۔
دفعہ 144 کے تحت شہر اقتدار میں 12 قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن کر دیا ہے، جس کے مطابق سٹون کرشنگ ،اور غیر قانونی آئل اینڈ گیس ایجنسیوں پر پابندی عائد ، راول ڈیم میں کشتی رانی ، آتش بازی اور اسکے سامان کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
نوٹیفکیشن کے مطابق اخبارات کو اشیاء کی پیکنگ کے لئے استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد، لاوڈ سپیکر ایمپلی فائر اور سائونڈ سسٹم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ اسلام آباد میں ڈرونز اڑانے اور صاف پانی جمع رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج سے دو ماہ کے لئے کیا گیا ہے۔