راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کی جانب جانے والی شاہراہ کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اڈیالہ روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے اڈیالہ روڈ کو سیل کرنے کی منظوری دیدی، اڈیالہ روڈ کو سیل کرکے اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا جبکہ اطراف میں پنجاب رینجرز تعینات ہوگی، اسکے علاوہ راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے جوان مشترکہ گشت کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے قریب آنے والے ممکنہ مجمع کو سختی سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام رکاوٹوں پر اینٹی رائٹس پولیس جوان تعینات ہوں گے، آنسو گیس اور ڈنڈوں سے لیس اہلکاروں کی اضافی نفری اڈیالہ روڈ پر تعینات ہوگی، کچری سے اڈیالہ جیل اور موٹروے چکری انٹرچینج سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا، اڈیالہ روڈ سے ملحقہ رابطوں سڑکوں کوبھی سیل کیا جائے گا۔
ادھر پی ٹی آئی کے 5 اگست کے حوالے سے پروگراموں سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی پولیس فورس کو ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود اور الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ راولپنڈی پولیس نے بھی احتجاج کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورس کے لیے احکامات جاری کیے۔معلوم ہوا ہے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی جانب سے ایس پی سیکورٹی نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں حکم دیاگیا ہے کہ راولپنڈی پولیس کی تمام فورس ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام فورسز کے اہلکار تھانوں چوکیوں، گارڈ و دفاتر پر تاحکم ثانی ہر صورت میں حاضر رہیں اور تمام محرر فورس کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ڈیوٹی مہیا کی جاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس سے تیل کی خریداری، ٹرمپ نے بھارت پر عائد ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان کردیا روس سے تیل کی خریداری، ٹرمپ نے بھارت پر عائد ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان کردیا اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ144نافذ، ضلعی انتظامیہ کا انتباہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے،مرزا سلیم الیاس پی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے ، عرفان صدیقی وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ، چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکبادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔