لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
پارٹی رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں پارٹی ترجمان محمد رفیق ڈار، وائس چیئرمین سلیم ہارون، یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک، برطانیہ میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ”میڈ-عرب-انٹرنیشنل” کے معروف وکیل بیرسٹر طارق محمود، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور دیگر موجود تھے۔ بیرسٹر طارق محمود نے پٹیشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم میں برطانیہ کی ایک اور بین الاقوامی لاء فرم ”بیڈفورڈ رو بیرسٹرز چیمبرز”سے وابستہ بیرسٹر کارل بکلی اور بیرسٹر اقصیٰ حسین بھی شامل ہیں جو دونوں اقوام متحدہ کے نظام کے ماہر اور اس کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ بیرسٹر طارق محمود نے بتایا کہ یاسین ملک کی 2019ء سے غیر قانونی نظربندی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی گرفتاری اور مسلسل نظربندی کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے۔
درخواست میں کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے ان کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک بھارت کے اپنے قوانین اور ان بین الاقوامی معاہدوں کے منافی ہے جن میں بھارتی ریاست ایک فریق ہے۔ یاسین ملک کو ایک طویل مدت تک ایسے حالات میں نظربند رکھا گیا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کا مقصد دراصل عدم تشدد کے اصول پر مبنی جاری ان کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے ختم کرنا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مکمل طور پر ناقص عدالتی کاروائی کے بعد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور اسی طرح سزائے موت کی اپیل کی گئی۔ حقیقت یہ ہے کہ سزائے موت کا مطالبہ صرف منصفانہ ٹرائل اور اس سے منسلک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مزید سنگین بناتا ہے۔
مشعال حسین ملک نے کہا کہ ان کے شوہر کو چھ سال سے زائد عرصے سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ وہ دل کے عارضے اور کمر کے دائمی درد میں مبتلا ہیں۔ ان کے سیل میں مناسب وینٹیلیشن اور قدرتی روشنی کی کمی ہے اور طبی دیکھ بھال تک رسائی سے انکار کیا جاتا ہے جبکہ دل کے والو کو بدلنے کا آپریشن ابھی تک زیر التوا ہے جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ طبی معائنے کے لیے عدالتی احکامات کے باوجود یاسین ملک کو کسی ایسے ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا جو اس نوعیت کی سرجری کر سکے۔
سلیم ہارون نے پارٹی کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جے کے ایل ایف اس وقت تک پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی جب تک کہ وہ آزادی کے اپنے ہدف کو حاصل نہیں کر لیتی۔ اس موقع پر جیل میں بند یاسین ملک کی 13سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سمیت عالمی رہنمائوں سے اپنے والد کو بچانے کی اپیل کی۔ جے کے ایل ایف کے ترجمان رفیق ڈار نے یاسین ملک کے مسئلے کو اجاگر کرنے میں بیرون ملک پارٹی رہنمائوں کے کردار کو سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پریس کانفرنس اقوام متحدہ یاسین ملک کے ساتھ گیا ہے
پڑھیں:
جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی
جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی، موٹر وے چوک سے سنگجانی ٹول پلازہ تک 30 غیر قانونی مونو لتھ ہٹا دیے گئے، باقی ماندہ غیر قانونی مونو لتھ اگلے مرحلے میں ہٹائے جائیں گے۔رائٹ آف وے پر غیر قانونی تشہیر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عنل پیرا ہیں۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ کے مطابق ڈی ایم اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مشترکہ کارروائی سے جی ٹی روڈ کا حسن بحال، غیر قانونی تشہیری مونو لتھ کے باعث شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ،ہیوی مشینری کی مدد سے مونو لتھ ہٹائے گئے، رائٹ آف وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترنول سے سنگجانی تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز،رہائشی اور تجارتی علاقوں میں بھی غیر قانونی تشہیر کے خلاف آپریشن کا جلد آغاز کیا جائے گا،ڈی ایم اے کا کلین اینڈ گرین اسلام آباد کے لیے اقدامات جاری،شہری خوبصورتی کے لیے غیر قانونی تشہیر کا خاتمہ ضروری۔ڈاکٹر انعم فاطمہ کے مطابق اسلام آباد میں رائٹ آف وے کی حدود میں غیر قانونی بورڈز کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردنیا کی بااثر ترین شخصیات:پاکستانی وزیر اعظم،فیلڈ مارشل،مفتی تقی عثمانی شامل دنیا کی بااثر ترین شخصیات:پاکستانی وزیر اعظم،فیلڈ مارشل،مفتی تقی عثمانی شامل میئر نیویارک کا انتخاب: بیلٹ پر ممدانی کا نام 2 مرتبہ آنے پر ایلون مسک کی تنازع کھڑا کرنیکی کوشش صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر پی ایف یو جے ورکرزکے زیر اہتمام صحافیوں کو درپیش سنگین صورتحال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم