پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون، 400 سے زائد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی سمیت 400 سے زائد رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کےمطابق گرفتارافراد احتجاج کے انتظامات کرنے اور مظاہرین کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی ڈویژنل ایس پیز کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجا ج کی کال کے بعد آج لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی سمیت 400 سے زائد رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کےمطابق گرفتارافراد احتجاج کے انتظامات کرنے اور مظاہرین کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی ڈویژنل ایس پیز کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں و رہنماؤں کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 15 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ شمالی چھاؤنی، لیاقت آباد، گجرپورہ، قلعہ گجرسنگھ کے علاقوں سے گرفتاریاں کی گئیں۔ مسلم ٹاؤن، لوئر مال، شفیق آباد، سبزہ زار، نواں کوٹ، سمن آباد سمیت دیگر علاقوں سے بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ سینکڑوں کارکنوں کیخلاف پولیس مقدمات بھی درج کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیخلاف کریک
پڑھیں:
کراچی: ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر کراچی زون کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف 44 چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور 44 مقدمات درج کیے۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایران جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے کے ہاتھوں 29 افراد گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد امریکی ڈالر، ایک کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی اور 15 کروڑ 53 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی جبکہ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ملوث نیٹ ورکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے رفعت مختار راجا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی