کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا کوئی جمہوری لیڈر بھی ہوتا: فیصل واؤڈا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسا کوئی جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔ نہ پہلے کوئی لیڈر تھا نہ آج کوئی ہے اور نہ ہی آگے کوئی نظر آ رہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں شکست اور امریکی ٹیرف کے بعد کالعدم بی ایل اے پر امریکی پابندی فیلڈ مارشل کی ایک اور کامیابی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔
فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دیے جانے کا مطلب بھارت کو دہشت گرد قرار دینا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی قابلیت کو بین الاقوامی طور پر ثابت کر دیا ہے۔ اب دیکھیں اس کے بعد کیا کیا ہوتا ہے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت پھر بےنقاب
فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جس کے پیش نظر بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط قائم رکھے اور پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی۔ذرائع کے مطابق بھارت نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اپنے ملک میں علاج کی سہولیات فراہم کیں، گودی میڈیا نے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کوجواز فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ مودی اور اجیت دوول نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ اپنے روابط کابرملااعتراف کیا. تاہم کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کے دہشتگردانہ عزائم نہ صرف خطے بالکل عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔