پاکستان کا 135 رنز کا مجموعہ ناکافی تھا، جبکہ بنگلہ دیش کا کھیل بھی ایک کلب ٹیم جیسا نظر آیا۔سرفراز نواز
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے لندن سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما جاوید اقبال بٹ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کرکٹ ٹورنامنٹ اور پاکستان بنگلہ دیش میچ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا 135 رنز کا مجموعہ ناکافی تھا، جبکہ بنگلہ دیش کا کھیل بھی ایک کلب ٹیم جیسا نظر آیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کے حوالے سے کہا کہ اس مرتبہ ٹیم میں کوئی واضح کمبینیشن نہیں بن سکا اور کپتان کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔ پاک بھارت ممکنہ فائنل پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ کاغذی طور پر بھارت مضبوط ٹیم ہے، مگر اگر پاکستانی بیٹنگ لائن میں کھلاڑیوں کی ترتیب اور حکمت عملی درست ہو، دو جوڑیوں کی شاندار بیٹنگ اور بولنگ میں جلد وکٹیں حاصل کر لی جائیں، تو پاکستان جیت کے قریب جا سکتا ہے۔ سرفراز نواز نے کہا کہ جب پاکستانی ٹیم کسی ٹورنامنٹ میں لڑکھڑاتے ہوئے بھی فائنل تک پہنچتی ہے، تو ان میں ایک غیر محسوس قوت آ جاتی ہے، جو فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرفراز نواز
پڑھیں:
پاکستان بنگلہ دیش ہاکی سیریز، قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ہاکی ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی باہمی سیریز 13 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان ٹیم کا بھارتی فزیو تھراپسٹ کیوں؟
پاکستان قومی ہاکی ٹیم آج ڈھاکہ پہنچ گئی ہے تاکہ بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل باہمی سیریز کھیلے، یہ میچ 13، 14 اور 16 نومبر کو مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات اور دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے یہ دورہ اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی
دونوں طرف کے حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سیریز کھیل کے جذبے اور باہمی احترام کے ذریعے علاقائی تعاون کو فروغ دے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بنگلہ دیش پاکستان ڈھاکا ہاکی سیریز