12 ماہ میں پاکستان کا ڈیفالٹ ریٹ 59 فیصد سے کم ہو کر 47 ہو گیا، بلوم برگ: وزیراعظم کا اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد +نیویارک (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی ) پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے بلوم برگ انٹیلی جنس کے تازہ ترین اعداد و شمار میں پاکستان نے خودمختار ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ بہتری دکھاتے ہوئے ابھرتی ہوئی عالمی معیشتوں کی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد تک آ گیا ہے، جو کہ 1,100 بیسس پوائنٹس (11 فیصد) کی تاریخی کمی ہے، یہ کمی دنیا بھر میں ابھرتی معیشتوں میں سب سے نمایاں ہے۔ پاکستان میں خودمختار ڈیفالٹ رسک میں 1,100 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی، اس کے برعکس ترکی، ایکواڈور، مصر اور گیبون میں ڈیفالٹ رسک میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی اس غیر معمولی کارکردگی کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور بروقت قرض ادائیگیاں کی گئیں۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں (ایس اینڈ پی، فِچ وغیرہ) کی جانب سے بہتر کردہ کریڈٹ آؤٹ لک جاری کی گئی، یہ پیش رفت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان معاشی استحکام، اصلاحات اور عالمی ساکھ کی بحالی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام پر بلوم برگ رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات کا اعتراف کیا گیا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔ پاکستان کے پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں یہاں سے زیادہ بہتری دکھائی۔ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کیج انب تیزی سے گامزن ہے۔ بیشتر معاشی اشاریوں میں معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈیفالٹ رسک میں بلوم برگ کیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
عرفان صدیقی سپرد خاک، وزیراعظم کی گھر جا کر تعزیت، نواز شریف کا اظہار افسوس
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں، معززین علاقہ عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی اور بھائی شاہد صدیقی اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین، ناصر بٹ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر سیاسی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف عرفان صدیقی کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عرفان صدیقی شائستہ، بردبار اور اعلیٰ ظرف شخصیت تھے۔ انہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا۔ دوسری جانب نوازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال ایک عظیم سانحہ ہے، وہ میرے انتہائی مخلص اور بااعتماد بھائی تھے، انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہو سکتی۔