ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں برادر ملکوں میں آئندہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی سرگرمیوں کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق امور پر بھی مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔ دونوں راہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نے کثیرجہتی فورمز میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں برادر ملکوں میں آئندہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی سرگرمیوں کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق امور پر بھی مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پر اتفاق کیا گیا

پڑھیں:

غزہ کی صورتحال پر پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ مؤقف

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور خطے سمیت عالمی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اسرائیلی منصوبے کے تحت مکمل فوجی قبضے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

وزیر خارجہ نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ تعلقات کے حامل ممالک ہیں، جو دفاع، تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک اکثر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگ موقف اپناتے ہیں، بالخصوص مسلم امہ کو درپیش چیلنجز میں مشترکہ کردار ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار خاقان فدان غزہ نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدہ کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
  • ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان
  • ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری
  • اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے فون پر رابطہ، غزہ پر اسرائیلی قبضے کی مذمت
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  •  اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر اظہار تشویش
  • غزہ کی صورتحال پر پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ مؤقف
  • پاکستان کا آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم
  • یوکرائنی صدر کا بیان مسترد، اسرائیلی توسیع پسندانہ اقدامات خطے کیلئے کشیدگی کا باعث: پاکستان