ترک قونصل جنرل کی سیکریٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات، سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باش توغ نے سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں پارٹنرشپ کے مواقع کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب نے قونصل جنرل کو امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری اسلحہ و بارود غائب، محکمہ داخلہ کا انکوائری کا حکم
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل درموش باش توغ نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں اور مضبوط پاکستان کا مطلب مضبوط ترکیہ ہے۔
’ہمیں پاکستان کی ترقی پر فخر ہے اور برادر ملک کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، مستقبل کے لیے ٹیکنالوجی، سیکیورٹی، تعلیم اور صنعت کے شعبہ میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت
سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ترکیہ کے ماڈل کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنر سکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنا رہے ہیں، پنجاب بھر کے شہروں میں سیف سٹیز کا نظام اور ڈولفن فورس ترکیہ کے ماڈل کے مطابق ڈیزائن کیے۔
انہوں نے قونصل جنرل کو بتایا کہ سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بم ڈسپوزل روبوٹ اور ایئرلفٹ ڈرونز فراہم کیے گئے ہیں، اسی طرح جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جرائم پیشہ عناصر کی شامت، ’پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ‘ کیا ہے؟
سیکریٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ماڈرن آلات فراہم کیے اور تمام مجرمان کا ڈیٹا آن لائن کیا، وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق جیل اصلاحات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جیل افسران کو ترکیہ کا تعلیمی دورہ کروائیں گے۔
ملاقات میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان، آئی جی پریزن میاں فاروق نذیر اور ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل عمران رانجھا بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرلفٹ ڈرونز بم ڈسپوزل روبوٹ پنجاب ترکیہ ٹیکنالوجی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ڈولفن فورس سیف سٹیز سیکریٹری داخلہ سیکیورٹی صحت قونصل جنرل لاہور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرلفٹ ڈرونز بم ڈسپوزل روبوٹ ترکیہ ٹیکنالوجی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ڈولفن فورس سیف سٹیز سیکریٹری داخلہ سیکیورٹی لاہور سیکریٹری داخلہ پنجاب ترکیہ کے
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا ، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف ملاقات، اہم امور پر تبادلہ
ریاض(ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی ہے، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ دونوں اعلیٰ افسران کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے بھی نوازا گیا۔
سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔